دنیائے کرکٹ کی سب سے معمر خاتون کھلاڑی 109 برس کی ہو گئیں

دنیائے کرکٹ کی سب سے معمر خاتون کھلاڑی 109 برس کی ہو گئیں
دنیائے کرکٹ کی سب سے معمر خاتون کھلاڑی 109 برس کی ہو گئیں
سورس:   Twitter

  

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) دنیائے کرکٹ کی سب سے معمر خاتون کھلاڑی ایلین ایش 109 برس کی ہو گئی ہیں جنہوں نے گزشتہ روز اپنی سالگرہ منائی، وہ30 اکتوبر1911 کو لندن میں پیدا ہوئیں۔

تفصیلات کے مطابق ایلین ایش نے انگلینڈ کی جانب سے ٹیسٹ ڈیبیو آسٹریلیا کے خلاف 1937ءمیں کیا تھا جبکہ انہوں نے اپنا آخری انٹرنیشنل ٹیسٹ میچ 1949 میں کھیلا۔ انہوں نے انگلینڈ کی ٹیم کیلئے 7 ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں جس میں انہوں نے مجموعی طور پر10 وکٹیں بھی حاصل کیں۔ایلین ایش نے اپنے کیریئر کے دوران جو ٹیسٹ میچز کھیلے ان میں سے انگلینڈ کو 2میں کامیابی اور2میں شکست ہوئی جبکہ تین میچ ڈرا ہوئے۔

مزید :

کھیل -