جولائی سے اکتوبر کے دوران حکومت نے کتنے ترقیاتی فنڈز خرچ کیے؟ اعداد و شمار سامنے آگئے
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزارت منصوبہ بندی نےجولائی تا اکتوبر تک خرچ ہونے والے ترقیاتی بجٹ کی تفصیلات جاری کردیں۔
وزارت منصوبہ بندی کے مطابق وفاقی وزارتوں، ڈویژن اورمحکموں نے جولائی تا اکتوبر کے عرصے میں 289 ارب روپے ترقیاتی کاموں پرخرچ کیے۔ وفاقی وزارتوں، ڈویژنزکیلئے 188 ارب 34 کروڑروپے جاری ہوئے۔
علاوہ ازیں این ایچ اے نے ترقیاتی کاموں کیلئے 53 ارب روپےخرچ کیے، این ٹی ڈی سی اورپیپکو کو 23 ارب 3 کروڑروپے ، وزارت آبی وسائل کو 43 ارب 26 کروڑروپے اور ریلوے ڈویژن کیلئے 11 ارب 75 کروڑروپے کے ترقیاتی فنڈ کا اجرا کیا گیا۔
دستاویز کے مطابق وزارت خزانہ کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 32 ارب روپے ، قومی تحفظ خوراک کیلئے 6 ارب روپے ، ہائرایجوکیشن کیلئے 14 ارب 4 کروڑروپے ، قومی صحت ریگولیشن کیلئے 6 ارب 88 کروڑروپےکا اجرا کیا گیا۔
جولائی تا اکتوبر 2020 کے دوران کابینہ ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کیلئے 28 ارب روپے جبکہ آزاد کشمیر کیلئے 13 ارب روپے جاری ہوئے۔