وعدہ ہے جنوری تک نااہل حکومت کوگھربھیج دیں گے:بلاول بھٹو کا غذر میں خطاب

وعدہ ہے جنوری تک نااہل حکومت کوگھربھیج دیں گے:بلاول بھٹو کا غذر میں خطاب
وعدہ ہے جنوری تک نااہل حکومت کوگھربھیج دیں گے:بلاول بھٹو کا غذر میں خطاب

  

غذر(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا ہے کہ وعدہے ہے جنوری تک اسلام آباد پہنچ کر نااہل حکومت کو گھر بھیج دیں گے۔ یہ اداروں کو اونے پونے داموں بیچ کر دوستوں کو نوازنا چاہتے ہیں۔قومی اسمبلی اورسینیٹ میں گلگت بلتستان کی نمائندگی ہونی چاہیے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے غذر میں جلسے عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 15نومبر کو حق حاکمیت ، حق ملکیت کی تحریک اک امتحان ہے، ایک وفاقی وزیریہاں ووٹ خریدنے کے لیے آئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم کٹھ پتلی حکومت شکست دیں گے، پی ٹی آئی حکومت تبدیلی کے نام پر تباہی کررہی ہے۔قومی اسمبلی اورسینیٹ میں گلگت بلتستان کی نمائندگی ہونی چاہیے۔ان لوگوں نے 2 سال میں عوام کوکچھ نہیں دیا، مزدور،کسان،ڈاکٹر،نرسز،لیڈی ہیلتھ ورکرزاحتجاج کررہےہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک کروڑنوکریوں کاوعدہ کرکے لوگوں کوبےروزگار کر دیا گیا،50 لاکھ گھربنانے کا وعدہ کیا اور تجاوزات کے نام پر لوگوں کے گھر گرادیئے گئے۔ 

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھاکہ سرکاری اداروں کو اونے پونے داموں بیچ کر دوستوں کو نوازنا چاہتے ہیں، ہم کسی صورت اداروں کو بیچنے نہیں دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ سرکاری اداروں سے لوگوں کو نکالا جارہا ہے۔ پیپلزپارٹی نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 150 فیصداضافہ کیالیکن پی ٹی آئی حکومت نے تنخواہ اورپنشن میں اضافے کے بجائے مہنگائی میں اضافہ کیا۔ہم سبسڈی دیتے اور یہ چھینتے ہیں، یہ سبسڈی دینے کے بجائے امیروں کو ریلیف دے رہے ہیں۔

مزید :

علاقائی -گلگت بلتستان -گلگت -