شبلی فراز نے مسلم لیگ ن کو ایسا مشورہ دے دیا کہ الطاف حسین کی بھی ہنسی چھوٹ جائے

شبلی فراز نے مسلم لیگ ن کو ایسا مشورہ دے دیا کہ الطاف حسین کی بھی ہنسی چھوٹ ...
شبلی فراز نے مسلم لیگ ن کو ایسا مشورہ دے دیا کہ الطاف حسین کی بھی ہنسی چھوٹ جائے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ن لیگ کو مشورہ دیتاہوں وہ بھی مسلم لیگ پاکستان بنا لے، ایک اور بھی تھاجو لندن میں بیٹھ کر انتشار پھیلارہاتھا، ان کی پاکستان پارٹی بن گئی۔ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو ملک کے خلاف بات کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، مریم نواز، بلاول بھٹو اور فضل الرحمان کا بیانیہ کھل کر سامنے آرہا ہے۔

پریس کانفرنس میں شبلی فراز کاکہنا تھا کہ ملک میں عدم استحکام ڈان لیکس سے شروع ہوا، عدم استحکام 2017 میں جی ٹی روڈ پر مجھے کیوں نکالا کی صورت میں نظر آیا، کراچی میں مزار قائد کی توہین کی گئی، بلوچستان کےخلاف بات کی گئی، ایاز صادق نے ایسی تقریر کی جس سے پاکستان میں بحث چھڑ گئی۔ان کا کہنا تھا کہ اداروں میں ٹکراو کی کیفیت پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، ملک کو عدام استحکام سے دوچار کرنے کیلئے یہ بیانیہ بنایا جارہا ہے ، ایازصادق کو کوئی ندامت نہیں ہے، نہ معافی مانگناچاہتے ہیں اور نہ تردید کی، اس قسم کے بیانات پر حساب لیاجائے گا کوئی رعایت نہیں برتی جائےگی، اب قومی مفادات پر سیاست نہیں ہوگی۔

وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا بیانیہ کسی طرح قومی مفاد میں نہیں ہے، ہمارےسپہ سالار سے متعلق کتنی غلط باتیں ہورہی ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، اس طرح کی باتوں سے ملکی مفاد کو آپ آگے نہیں پیچھے کی طرف دھکیل رہے ہیں۔انہوں نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن ملکی مفاد کے بجائے ذاتی مفادات کا تحفظ کرنا چاہ رہی ہے، مسلم لیگ ن کس سسٹم کی مرہون منت ہے سب کو پتا ہے، یہ وہ لوگ ہیں جنھوں نے سیاسی جدوجہد نہیں کی، اپوزیشن اب انقلابی بن رہی ہے، اب ان کو احمد فراز یاد آرہے ہیں۔

مزید :

قومی -