قومی ٹیم کے دواہم کھلاڑی انجری کا شکار ،زمبابوے کے خلاف دوسرے میچ میں شرکت مشکوک

قومی ٹیم کے دواہم کھلاڑی انجری کا شکار ،زمبابوے کے خلاف دوسرے میچ میں شرکت ...
قومی ٹیم کے دواہم کھلاڑی انجری کا شکار ،زمبابوے کے خلاف دوسرے میچ میں شرکت مشکوک

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان اور مڈل آرڈر بلے باز حارث سہیل کی انجری کے باعث زمبابوے کے خلاف دوسرے ون ڈے میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔نجی نیوز چینل ہم نیوز کے مطابق شاداب خان ٹانگ میں کھچاوَ کی انجری کا شکار ہیں جب کہ حارث سہیل کو گروئن انجری کا سامنا ہے۔دوسرے ون ڈے میں حارث سہیل کی جگہ حیدر علی کو ڈبیو کرائے جانے کا امکان ہے۔پاکستان اور زمبابوے کے مابین دوسرا ایک روزہ میچ یکم نومبر بروز اتوار پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل -