’مہیش بھٹ بالی ووڈ کے ڈان اور جسم فروشی میں ملوث ہیں‘ یہ الزام لگانے والی اداکارہ کے خلاف ڈائریکٹر نے بڑا قدم اٹھالیا

’مہیش بھٹ بالی ووڈ کے ڈان اور جسم فروشی میں ملوث ہیں‘ یہ الزام لگانے والی ...
’مہیش بھٹ بالی ووڈ کے ڈان اور جسم فروشی میں ملوث ہیں‘ یہ الزام لگانے والی اداکارہ کے خلاف ڈائریکٹر نے بڑا قدم اٹھالیا

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ کا ڈان اور جسم فروشی میں ملوث ہونے کا الزام لگانے والی اداکارہ لوینا لودھ کے خلاف ڈائریکٹر مہیش بھٹ اور ان کے بھائی مہیش بھٹ نے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا۔

ڈائریکٹر مہیش بھٹ اور ان کے بھائی مکیش بھٹ نے اداکارہ لوینا لودھ کے خلاف ایک کروڑ روپے کے ہرجانے کا دعویٰ دائر کرنے کے بعد ایک بیان جاری کیا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں اداکارہ کے الزامات کو مسترد کردیا اور یہ ماننے سے انکار کردیا کہ لوینا لودھ بھٹ فیملی کی بہو ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ لوینا لودھ نے ان کے فلیٹ پر قبضہ کر رکھا تھا جس کو خالی کرانے کے بعد اس نے الزامات لگائے ہیں۔ اداکارہ کا اپنے شوہر سمت سبروال سے 2016 سے تنازعہ چل رہا ہے، سمت ہماری فلم کمپنی وشیش فلمز میں کام کرتا ہے، فلیٹ خالی کرائے جانے کے بعد اداکارہ نے بے بنیاد الزامات لگائے ہیں۔

خیال رہے  کہ اداکارہ لوینا لودھ نے ایک ویڈیو پیغام میں الزام لگایا تھا کہ ان کے شوہر سمیت سبروال بھٹ برادران کو منشیات سپلائی کرتا تھا۔ مہیش بھٹ اور مکیش بھٹ بالی ووڈ کے ڈان ہیں اور وہ جسم فروشی کے دھندے میں بھی ملوث ہیں۔ اداکارہ نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ وہ مہیش بھٹ کے بھانجے کی بیوی ہیں۔

مزید :

تفریح -