گورنر عمران اسماعیل نے سندھ اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سندھ اسمبلی کا اجلاس 2 نومبر بروز سوموار دوپہر 2بجے سندھ اسمبلی بلڈنگ میں طلب کرلیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق گورنر عمران اسماعیل نے سندھ اسمبلی کا اجلاس 2 نومبر بروز سوموار کو دوپہر دوبجے اسمبلی بلڈنگ میں طلب کر لیا ہے ،اس حوالے سے گورنرپنجاب کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے،اجلاس میں تمام اراکین کو بروقت شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔سندھ اسمبلی کے2 نومبر کو ہونے والے اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں اور حکمران پارٹی کے درمیان گندم کی قیمتوں ،مہنگائی میں اضافے اور دیگر اہم ایشوز پر گرما گرم بحث کی توقع کی جا رہی ہے جبکہ اپوزیشن جماعت پاکستان تحریک انصاف نے پاکستان پیپلز پارٹی کو ایوان کے اندر ٹف ٹائم دینے کی تیاریاں کی ہوئی ہیں جس سے ایوان میں کشیدگی پیدا ہونے کا خطرہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے ۔