پہلا جیمز بانڈ انتقال کرگیا، عمر کتنی تھی؟

پہلا جیمز بانڈ انتقال کرگیا، عمر کتنی تھی؟
پہلا جیمز بانڈ انتقال کرگیا، عمر کتنی تھی؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نساؤ (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف اداکار سر سین کونری 90 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ آنجہانی سکاٹش اداکار کو جیمز بانڈ کے کردار سے جانا جاتا ہے، وہ پہلے شخص تھے جو جیمز بانڈ کو بڑی سکرین پر لے کر آئے، انہوں نے اس سیریز کی پہلی 7 فلموں میں مرکزی کردار نبھایا تھا۔

بی بی سی کے مطابق سر سین کونری کے بیٹے کا کہنا ہے کہ ان کے والد انتہائی پرسکون حالت میں دنیا سے گئے، ان کا نیند کی حالت میں بہاماس میں انتقال ہوا، وہ کچھ عرصے سے علیل تھے۔

سین کونری کا ایکٹنگ کریئر 5 دہائیوں پر محیط تھا، انہیں 1988 میں ان ٹچ ایبلز فلم کیلئے آسکر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔ دی ہنٹ آف ریڈ اکتوبر، ہائی لینڈر، انڈیانا جونز اینڈ دی لاسٹ کروسیڈ اور دی راک ان کی مشہور فلمیں ہیں۔

مزید :

تفریح -Breaking News -