اب باتوں سے بات آگے بڑھ گئی، مسلم لیگ ن ٹوٹ جائیگی، وفاقی وزیر غلام سرور خان کا دعویٰ

اب باتوں سے بات آگے بڑھ گئی، مسلم لیگ ن ٹوٹ جائیگی، وفاقی وزیر غلام سرور خان ...
اب باتوں سے بات آگے بڑھ گئی، مسلم لیگ ن ٹوٹ جائیگی، وفاقی وزیر غلام سرور خان کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے کہاہے کہ پی ڈی ایم چوروں کا الائنس اور ہر ایک کے اپنے اپنے مفادات ہیں،مسلم لیگ نون ٹوٹ جائیگی،نون لیگی قائد نے انڈین میڈیا کو پاکستان کی تضحیک کا موقع فراہم کیا،اب باتوں سے بات آگے بڑھ گئی جو لوگ پاکستان کے خلاف بولیں،ان کا راستہ روکنا  اور زبان کاٹنی چاہیے،نون لیگ کی بجائے اس کی لیڈر شپ پر پابندی لگنی چاہئے۔

 راولپنڈی میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کر نے کے بعد جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئےغلام سرور خان نے کہاکہ چار بار وزیر پٹرولیم رہنے والے شخص نے علاقے کو ترقیاتی کاموں سے محروم رکھا،اس وقت ہمارے لئے سب سے بڑا چلنج مہنگائی اوربیروزگاری ہے،ہماری ایکسپورٹ بڑھ رہی ہیں  جبکہ ملک روز بروز خوشحالی کی جانب گامزن ہے،جب معیشت کے دشمنوں نے دیکھا کہ کورونا کے باوجود ملک ترقی کر رہا ہے تو انہوں نے پی ڈی ایم بناڈالی جو ایک چوروں کا الائنس ہے،یہ مودی کی ہاں میں ہاں ملا رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ افواج پاکستان ہماری سرحدوں کے محافظ ہیں،جہاں  ہمارا پسینہ گرتا ہے وہاں انکا خون گرتا ہے،یہ افواج پاکستان کے خلاف بولتے ہیں،ڈی ایم کے ٹوٹنے کے خطرات موجود ہیں،پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں  کے اپنے اپنے مقاصد ہے جبکہ مسلم لیگ ن بھی ٹوٹ جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ  ن پاکستان کی سلامتی اور استحکام کے خلاف کام کررہی ہے،ن لیگ کے کارکنوں کو ایسی مسلم لیگ سے کنارہ کش ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ ایاز صادق نے جو کہا نہیں کہنا چاہئے تھا، انڈین میڈیا کو پاکستان کی تضحیک کا ن لیگ کے قائد نے موقع فراہم کیا،اب باتوں سے بات آگے بڑھ گئی جو لوگ پاکستان کے خلاف بولیں راستہ روکنا چاہیے،ایسے لوگوں کی زبان کاٹنی چاہیے،مسلم لیگ ن کی بجائے لیڈر شپ پر پابندی لگنے چاہیے۔