پاک زمبابوے دوسراون ڈے ،شاہنیوں کا 15رکنی دستہ تیار

پاک زمبابوے دوسراون ڈے ،شاہنیوں کا 15رکنی دستہ تیار
پاک زمبابوے دوسراون ڈے ،شاہنیوں کا 15رکنی دستہ تیار

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)زمبابوے کے خلاف دوسرے ون ڈے کے لیے 15رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ دوسرے میچ میں بھی نائب کپتان شاداب کو آرام کا موقع دیا گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق زمبابوے کے خلاف دوسرے ون ڈے کے لیے شاہنیوں کے 15رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔15 رکنی قومی سکواڈمیں کپتان بابراعظم،امام الحق،عابدعلی،فخرزمان،حیدرعلی،محمدرضوان،افتخاراحمد،خوشدل شاہ شامل ہیں۔فہیم اشرف،عمادوسیم، عثمان قادر،وہاب ریاض،شاہین آفریدی ،حارث رؤف،موسیٰ خان بھی قومی سکواڈکاحصہ کا ہے ۔

ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم میں صرف ایک تبدیلی کی گئی ہے، حارث سہیل کی جگہ حیدر علی کو شامل کیا گیا ہے۔ حارث سہیل کل بیٹنگ کے دوران انجری کا شکارہوئے تھے۔ہیڈ کوچ مصباح الحق نے مزید کہا کہ نائب کپتان شاداب خان کو آج بھی آرام دیا گیا ہے، انہوں نے ابھی ٹریننگ کا آغاز کیا ہے۔ 

پاکستان اورزمبابوے کے درمیان دوسراون ڈے میچ کل اتوار کو راولپنڈی میں کھیلاجائے گا۔ خیال رہے پاکستان نے پہلے ون ڈے میں زمباوے کو 26رنز سے شکست دی۔ 

مزید :

کھیل -