’ بسنتی ویرو بن گئی ‘ پیار میں دھوکہ کھانے کے بعد لڑکی 125 فٹ اونچی ٹینکی پر چڑھ گئی

’ بسنتی ویرو بن گئی ‘ پیار میں دھوکہ کھانے کے بعد لڑکی 125 فٹ اونچی ٹینکی پر ...
’ بسنتی ویرو بن گئی ‘ پیار میں دھوکہ کھانے کے بعد لڑکی 125 فٹ اونچی ٹینکی پر چڑھ گئی
سورس:   Social Media

  

شملہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) 1975 میں آنے والی بلاک بسٹر فلم ’شعلے‘ میں ویرو (دھرمیندر) بسنتی (ہیما مالنی) کا پیار نہ ملنے پر پانی کی ٹینکی پر چڑھ جاتا ہے۔ 45 سال بعد فلم کا یہ سین حقیقت کا روپ دھار گیا لیکن حقیقی زندگی میں ویرو کی بجائے بسنتی پانی کی ٹینکی پر چڑھ گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہماچل پردیش کے ضلع سرمور میں ایک خاتون پیار میں دھوکہ کھانے کے بعد 125 فٹ اونچی پانی کی ٹینکی پر چڑھ گئی۔ خاتون کا  کہنا تھا کہ وہ اپنے شوہر اور 2 بچوں کو چھوڑ کر اپنے محبوب کے ساتھ رہ رہی تھی، لیکن اب اس نے نہ صرف شادی سے انکار کردیا ہے بلکہ مار پیٹ بھی کرتا ہے۔

معاملے کا پتہ چلتے ہی مقامی پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی اور خاتون کو بڑی مشکل سے نیچے اترنے پر رضا مند کیا۔ پولیس نے خاتون کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم نوجوان کو گرفتار کرلیا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -