قاسم سوری نے اپوزیشن جماعتوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سنگین الزام عائد کردیا 

قاسم سوری نے اپوزیشن جماعتوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سنگین الزام ...
قاسم سوری نے اپوزیشن جماعتوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سنگین الزام عائد کردیا 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے اپوزیشن جماعتوں کا نام لئے بغیر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ  30 سال سے یہ لوگ پیسہ چوری کر رہے ہیں، ان کو پتا ہی نہیں ہے کہ ملک سے باہر ان کے پاس چوری کا کتنا پیسہ ہے ؟ ان کے ساتھ پاکستان کے سارے دشمن ملے ہوئے ہیں،یہ ہندوستان اور اسرائیل کی لابی کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پروزیر اعظم عمران خان کانجی ٹی وی کودیئےجانےوالےانٹرویو کےویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے  قاسم خان سوری نے کہا کہ میں ساری قوم کو افسوس کے ساتھ کہتا ہوں کہ ان کے ساتھ پاکستان کے سارے دشمن ملے ہوئے ہیں، یہ ہندوستان اور اسرائیل کی لابی کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں،سارا کھیل اپنی دولت کو بچانے کا ہے اور اس کھیل میں دھرتی ماں کو بھی بیچنا چاہتے ہیں، ان کا خدا پیسہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ 30 سال سے یہ لوگ پیسہ چوری کر رہے ہیں، ان کو پتا ہی نہیں ہے کہ ملک سے باہر ان کے پاس چوری کا کتنا پیسہ ہے ؟چوری کے اس پیسے کو بچانے کیلئے یہ پاکستانی فوج کو ذلیل کریں گے، ملک کو ذلیل کریں گے، انڈو اسرائیل لابی کیساتھ ملیں گے، حسین حقانی جیسے گھٹیا ملک دشمنوں سے ملیں گے۔ 

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -