’حالات سیاستدانوں کے ہاتھوں سے نکل کر مہربانوں کے ہاتھ میں جا رہے ہیں‘

’حالات سیاستدانوں کے ہاتھوں سے نکل کر مہربانوں کے ہاتھ میں جا رہے ہیں‘
’حالات سیاستدانوں کے ہاتھوں سے نکل کر مہربانوں کے ہاتھ میں جا رہے ہیں‘

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی سلمان غنی نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈائیلاگ نہ ہونے کی وجہ سے معاملات سیاستدانوں کے ہاتھوں سے نکل کر ’مہربانوں‘ کے ہاتھوں میں جا رہے ہیں۔

ٹوئٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے سلمان غنی نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ڈیڈلاک کا عمل ظاہر کر رہا ہے کہ کوئی بھی تاریخ سے سبق سیکھنے کو تیار نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہر آنے والا دن بتا رہا ہے کہ معاملات سیاستدانوں کے ہاتھ سے نکل رہے ہیں اور مہربانوں کے ہاتھ میں جا رہے ہیں۔ دیکھتے ہیں کہ سیاست کا اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -