ڈاکٹر شہباز گل جلال میں آگئے ، ایسی بات کہہ دی کہ ایاز صادق بھی پریشان ہو جائیں

ڈاکٹر شہباز گل جلال میں آگئے ، ایسی بات کہہ دی کہ ایاز صادق بھی پریشان ہو ...
ڈاکٹر شہباز گل جلال میں آگئے ، ایسی بات کہہ دی کہ ایاز صادق بھی پریشان ہو جائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے ایک بار پھرنون لیگی رہنما سردار ایاز صادق کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے"کازب "قرار دیا اور  کہا ہے کہ  اس بار اگر  مسلم لیگ ن کی معافی تلافی مان لی گئی تو یہ اگلی بار اس سے بھی بری اور گری ہوئی باتیں کریں گے،ریاست کو قانون کے مطابق "ایاز کازب" کو سزا دینی ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹس کرتے ہوئے ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ نااہل لیگ کے رانا ثنااللہ بار بار کہتے ہیں "ایاز کازب" نے پارلیمنٹ میں بیان دیا اور اس پر کاروائی نہیں ہو سکتی،ایاز کازب نے دنیا ٹی وی پر مجیب الرحمان  شامی اور اینکر اجمل جامی  کے پروگرام پر بھی ویسا ہی گھٹیا بیان دیا، آپ اب اسمبلی کے استثنی کے پیچھے نہیں چھپ سکتے،یہ منافقت بند کریں۔ڈاکٹر شہباز گل نے اپنے دوسرے ٹویٹ میں پی ڈی ایم سربراہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ کی طرح مولانا فتنے اور شر کی حمایت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ،اس بار اگر ان کی معافی تلافی مان لی گئی تو یہ اگلی بار اس سے بھی بری اور گری ہوئی باتیں کریں گے،ریاست کو قانون کے مطابق عمل کرنا ہو گا اورقانون کے مطابق ایاز کازب کو سزا دینی ہو گی ورنہ یہ کینسر اور پھیلے گا۔