’کشمیر کی آزادی کے بعد وہاں اپنا ریسٹورنٹ کھولوں گا‘ مشہور ترک شیف نے پاکستانیوں کے دل جیت لیے

’کشمیر کی آزادی کے بعد وہاں اپنا ریسٹورنٹ کھولوں گا‘ مشہور ترک شیف نے ...
’کشمیر کی آزادی کے بعد وہاں اپنا ریسٹورنٹ کھولوں گا‘ مشہور ترک شیف نے پاکستانیوں کے دل جیت لیے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے دورے پر آئے مشہور ترک شیف بوراک اوزدامیر نے مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے بعد وہاں ریسٹورنٹ کھولنے کا اعلان کردیا۔

میریٹ ہوٹل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بوراک اوزدامیر کا کہنا تھا کہ مسلۂ کشیمر یو این کی قراردادوں کے مطابق حل ہو نا چاہیے۔ وہ مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ حل ہونے کے بعد وہاں اپنا ریسٹورنٹ کھولیں گے ۔ انہوں نے پاکستان میں بھی ریسٹورنٹ کھولنے کا اعلان کیا۔ بوراک اوزدامیر نے جیوے پاکستان ، جیوے ترکی کے نعرے بھی لگائے۔

خیال رہے کہ بوراک اوزدامیر ہفتہ کے روز پاکستان پہنچے ہیں۔ انہوں نے اسلام آباد میں فیصل مسجد کا دورہ بھی کیا جہاں وہ مقامی لوگوں میں گھل مل گئے اور بچوں کے ساتھ ویڈیوز بناتے رہے۔

علاوہ ازیں بوراک نے اسلام آباد میں پناہ گاہ کا بھی دورہ کیا اور ضرورتمند افراد میں کھانا تقسیم کیا۔

بوراک اوزدامیر نے میریٹ ہوٹل اسلام آباد میں پاکستانیوں کے ساتھ مل کر ترکی کے 97 ویں یوم آزادی کا کیک بھی کاٹا۔

مشہور ترک شیف جن کے سوشل میڈیا پر 45 ملین سے زائد فالورز ہیں، 3 نومبر تک پاکستان میں قیام کریں گے۔

اپنے قیام کے دوران بوراک اوزدامیر پاکستان کے مختلف علاقوں کا دورہ کریں گے۔

اسلام آباد کے بعد وہ اتوار کو مری اور نتھیا گلی کی بھی سیر کریں گے۔

مزید :

Ramadan -پکوان -علاقائی -اسلام آباد -