بڑی خوشخبری، حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی

بڑی خوشخبری، حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی
بڑی خوشخبری، حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی
کیپشن:    سورس:   WikimediaCommons

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی۔

حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا گیا۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم نومبر کو رات 12 بجے سے ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں ایک روپے 57 پیسے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 102 روپے 40 پیسے ہوگی۔ ہائی سپیڈ ڈیزل 84 پیسے سستا کیا گیا ہے جس کے بعد فی لٹر ڈیزل 103 روپے 22 پیسے میں ملے گا۔

حکومت کی جانب سے مٹی کے تیل کی قیمت 65 روپے 29 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 62 روپے 86 پیسےمقرر کی گئی ہے۔

مزید :

بزنس -Breaking News -اہم خبریں -