پاکستان نے پلوامہ حملے سے متعلق نریندرمودی کا بیان مسترد کر دیا

پاکستان نے پلوامہ حملے سے متعلق نریندرمودی کا بیان مسترد کر دیا
پاکستان نے پلوامہ حملے سے متعلق نریندرمودی کا بیان مسترد کر دیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کی جانب سے پلوامہ حملے سے متعلق نریندر مودی کا بیان مستردکردیا گیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بی جے پی اپنی ناکامیوں کا الزام پاکستان پر لگا کر ووٹ حاصل کرتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پلوامہ حملے سے متعلق نریندر مودی کا بیان مسترد کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا ہے کہ مودی نے وفاقی وزیر کے قومی اسمبلی میں تاثرات کا غلط حوالہ دیا ہے جبکہ وفاقی وزیر،مسلح افواج کی جانب سے بھارتی جارحیت پرردعمل کا حوالہ دے رہے تھے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارتی قیادت کا وطیرہ ہے کہ وہ اپنی ناکامیوں کا الزام پاکستان پر لگاتی ہے اور بی جے پی ووٹروں کی حمایت حاصل کرنے اور اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے ایسا کرتی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ پلوامہ حملے کا سب سے زیادہ فائدہ بی جے پی حکومت کو ہوا ہے۔

پلوامہ حملے کے بعد پاکستان مخالف مہم سے بی جے پی کو لوک سبھا انتخابات میں واضح اکثریت ملی بھارت آج تک پلوامہ حملے میں پاکستان کے مبینہ ملوث ہونے کا کوئی بھی ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہا ہے۔

خیال رہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا تھاکہ ایک سال بعد پاکستان نے تسلیم کر لیا ہے کہ پلوامہ کے پیچھے کس کا ہاتھ تھا، بھارتی وزیراعظم کے بیان کو پاکستان نے مسترد کر دیا ہے۔ 

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -اہم خبریں -قومی -