حکومت نے سجی دکھا کر کھبی مار دی،پٹرول ڈیڑھ روپیہ سستا کر کے ایل پی جی 10روپے مہنگی کر دی

حکومت نے سجی دکھا کر کھبی مار دی،پٹرول ڈیڑھ روپیہ سستا کر کے ایل پی جی 10روپے ...
حکومت نے سجی دکھا کر کھبی مار دی،پٹرول ڈیڑھ روپیہ سستا کر کے ایل پی جی 10روپے مہنگی کر دی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد ایل پی جی کی قیمتوں میں 9روپے 66پیسے فی کلو اضافہ کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے پٹرول ڈیڑھ روپیہ سستا کر کے ایل پی جی کی قیمت میں 99روپے 66پیسے فی کلو اضافہ کر دیا۔ اضافے کے ساتھ ایل پی جی کی نئی قیمت 129روپے 68پیسے فی کلو ہوگئی 11.8کلو گرام کا گھریلو سلنڈر 70روپے مہنگا ہو گیا ۔ 114روپے پانچ پیسےاضافے کے بعدگھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 1530روپے 34پیسے ہوگئی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا تھا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں ایک روپے 57 پیسے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 102 روپے 40 پیسے ہوگی۔ ہائی سپیڈ ڈیزل 84 پیسے سستا کیا گیا ہے جس کے بعد فی لٹر ڈیزل 103 روپے 22 پیسے میں ملے گا۔مٹی کے تیل کی قیمت 65 روپے 29 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 62 روپے 86 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -