نواز شریف اورحواریوں نےپاکستان کے خلاف بھارت اور اسرائیل کا بیانیہ اپنا لیا ،میاں محمود الرشید کا الزام

نواز شریف اورحواریوں نےپاکستان کے خلاف بھارت اور اسرائیل کا بیانیہ اپنا لیا ...
نواز شریف اورحواریوں نےپاکستان کے خلاف بھارت اور اسرائیل کا بیانیہ اپنا لیا ،میاں محمود الرشید کا الزام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرہاؤسنگ پنجاب میاں محمودالرشید نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف جو بیانیہ بھارت اور اسرائیل کا ہے وہی نواز شریف اور ان کے حواریوں نے اپنایا ہے،جس فوج کے جوان ملک کے تحفظ کے لئے روزانہ کی بنیاد پر شہادتیں دے رہے ہیں،اس کے خلاف بڑھ چڑھ کرگفتگو کی جارہی ہے ۔

 نجی ٹی وی کے مطابق میاں محمود الرشید نے کہاکہ نواز شریف اور ان کے حواریوں کو ملکی سلامتی کے اداروں کے خلاف بات کرتے ہوئے خیال کرنا چاہیے،اس وقت اپوزیشن گندہ کھیل کھیل رہی اور پاکستان کے دشمنوں کی زبان بولتے ہوئے ریاستی اداروں کی تضحیک میں مصروف ہے جو قابل مذمت ہے۔ میاں محمودالرشید نے کہا کہ آج پوری اولاد سمیت نوازشریف، شہباز شریف کی پوری اولاداور اسحاق ڈار مفرور ہیں اور ان کی کرپشن کے تلخ حقائق قوم کے سامنے آرہے ہیں ، ان کے ملازمین کے اکاؤنٹ سے نکلنے والے اربوں روپے کے دستاویزی ثبوت موجود ہیں اور پاپڑوالوں اور ریڑھی والوں  کے نام سے بھیجی جانے والی اربوں روپے کی ٹی ٹیزبھی قوم کے سامنے آرہی ہیں تو شریف خاندان نے چیخ و پکار شروع کردی ہے۔

میاں محمودالرشید نے کہا کہ قوم کے اربوں روپے لوٹنے والے ان مفروروں کو ملک میں واپس لا کر سزائیں دی جائیں گی، نوازشریف کو واپس لانے کے لئے سفارتی سطح پر کوششیں جاری ہیں بہت جلد وہ قانون کے کٹہرے میں ہوں گے-