مسلم لیگ ن کے اہم ترین رہنما کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما ڈاکٹر مصدق ملک کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔
سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد وہ تنہائی اختیار کر رہے ہیں۔ انہوں نے اپیل کی کہ انہیں دعاؤں میں یاد رکھا جائے۔
خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ جو کیسز کم ہو کر 200 تک آگئے تھے اب وہ بڑھتے جارہے ہیں۔ ہفتہ کے روز پاکستان میں کورونا کے 807 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جو خراب ہوتی صورتحال کا واضح ثبوت ہے۔
میرا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ میں کچھ روز کے لئے تنہائی اختیار کر رہا ہوں۔ اپنی دعاوں میں شامل رکھئیے گا۔
— Dr. Musadik Malik (@DrMusadikMalik) October 31, 2020