کراچی میں فائرنگ کا واقعہ،معروف عالم دین زخمی 

کراچی میں فائرنگ کا واقعہ،معروف عالم دین زخمی 
کراچی میں فائرنگ کا واقعہ،معروف عالم دین زخمی 

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی کےعلاقےجمشیدٹاؤن میں دورانِ ڈکیتی فائرنگ کاایک دلخراش واقعہ پیش آیا ہے جس میں معروف عالم دین مفتی عبداللہ شدید زخمی ہوگئے،اہل علاقہ نےفائرنگ کرنے والے ایک ڈاکو  کو جائےوقوعہ سےپکڑتےہوئےپہلےخوب دھلائی کی بعد ازاں ملزم کو پولیس کےحوالےکردیا ، مفتی عبد اللہ کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا ہے جہاں اُن کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں جمشید روڈ 1نمبرپر ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا ۔ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں معروف عالم دین مفتی عبداللہ زخمی ہوگئے ، جنہیں جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔جائے وقوعہ سے  فائرنگ کرنے والے ایک ملزم کو عوام نے پکڑ لیا، پولیس اور رینجرز کے اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے ڈاکو کوعوام سے بمشکل بچا کر تھانے منتقل کر دیا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق فائرنگ کا واقعہ لوٹ مار کے دوران پیش آیا۔

 آئی جی سندھ نے فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لے کر ایس ایس پی ایسٹ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔ 

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -