خواجہ آصف بھی ایاز صادق کی حمایت میں کھل کر سامنے آگئے، حکومت کو دھمکی دے دی

خواجہ آصف بھی ایاز صادق کی حمایت میں کھل کر سامنے آگئے، حکومت کو دھمکی دے دی
خواجہ آصف بھی ایاز صادق کی حمایت میں کھل کر سامنے آگئے، حکومت کو دھمکی دے دی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے ایاز صادق کی حمایت کرتے ہوئے حکومت کو ان کے بیان کی کھل کر دفاع کی دھمکی دے دی۔

اپنے ایک ٹویٹ میں خواجہ آصف نے کہا کہ ایسا بیان جس کے سراسر غلط مطلب نکالے گئے، ایاز صادق کی وضاحت کے باوجود حکومت سیاسی فائدے کی مذموم کوشش کر رہی ہے جس سے منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایاز صادق کے بیان کے معاملے پر وہ سیاست سے گریز کرنا چاہتے ہیں لیکن اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو مسلم لیگ ن پوری قوت کے ساتھ مزاحمت کرے گی۔

مزید :

قومی -