پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور مضبوطی کیلئے نواز شریف کا بیانیہ ناگزیر ،نون لیگ بھی ڈٹ گئی

 پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور مضبوطی کیلئے نواز شریف کا بیانیہ ناگزیر ،نون ...
 پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور مضبوطی کیلئے نواز شریف کا بیانیہ ناگزیر ،نون لیگ بھی ڈٹ گئی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور مضبوطی کیلئے نواز شریف کا بیانیہ ناگزیر ہے، قائد محمد نواز شریف کی قیادت میں پورا پاکستان بابائے قوم قائداعظم کے حکم اور آئین گے ساتھ کھڑا ہے، قائد اعظم اور آئین پاکستان کے بیانیہ سے لڑنے والوں کے مقدر میں تاریخ نے رسوائی لکھی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کے ٹویٹ پہ ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے  مریم اور نگزیب نے کہا کہ شبلی صاحب ملک کے وفادار ہو تو ووٹ چور سلیکٹڈ ٹولے کے خلاف نکلو، وقت آگیا ہے آئین کی وفاداری کا، ووٹ کو عزت دو کے لئے آواز اٹھانے اور پاکستان مسلم لیگ کے قیام کے مقاصد کو سمجھنے کا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور مضبوطی کے لئے نواز شریف کا بیانیہ ناگزیر ہے۔

یاد رہے کہ  وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ "میں نون لیگ کے کارکنان اور ممبران سے پوچھتا ہوں، کیا وطن کے وفادار ہو یا ایک خاندان کے؟ وقت آ گیا ہے اپنی پاک دھرتی کے لئے آواز اٹھانے کا اور ایک محبِ وطن فیصلے کا۔مسلم لیگ پاکستان کا قیام ناگزیر ھو گیا ہے۔"

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -