سینیٹر شبلی فراز  کے پی ڈی ایم قیادت پر الزامات، پیپلز پارٹی نے وفاقی وزیر اطلاعات کو آئینہ دکھا دیا 

سینیٹر شبلی فراز  کے پی ڈی ایم قیادت پر الزامات، پیپلز پارٹی نے وفاقی وزیر ...
سینیٹر شبلی فراز  کے پی ڈی ایم قیادت پر الزامات، پیپلز پارٹی نے وفاقی وزیر اطلاعات کو آئینہ دکھا دیا 

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہاہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا بیان پی ڈی ایم قیادت کو براہ راست دھمکانے اور ہراساں کرنے کے مترادف ہے، پی ڈی ایم کا ایجنڈا اور بیانیہ کچھ اور نہیں بلکہ عوام کو سلیکٹڈ حکومت سے نجات دلانا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے وفاقی وزیرشبلی فراز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ شبلی فراز کا بیان پی ڈی ایم قیادت کو براہ راست دھمکانے اور ہراساں کرنے کے مترادف ہے، پی ڈی ایم کی قیادت ان اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈر کر پیچھے ہٹنے والی نہیں، پی ڈی ایم پر بھارتی بیانیہ ساتھ لیکر چلنے جیسے بیانات ملک میں نفرت پھیلانے کی سازش ہے، پی ڈی ایم کا ایجنڈا اور بیانیہ کچھ اور نہیں بلکہ عوام کو سلیکٹڈ حکومت سے نجات دلانا ہے۔انہوں نے کہاکہ شبلی فراز نے پی ڈی ایم پر بھارتی بیانیے جیسے الزامات لگا کر اپنی نااہلی اور ناکامی چھپانے کی کوشش کی، کیا فواد چوہدری نے جو بیان دیا وہ ملکی سلامتی کے حق میں تھا؟ شبلی فراز اس پر کیوں خاموش رہے؟سینیٹر شبلی فراز کا چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے متعلق بیان بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے،وفاقی حکومت گلگت میں اپنی ناکامی نظر آنے اور بلاول بھٹو زرداری کے گلگت بلتستان کے کامیاب دورے کے باعث شدید پریشان ہے، چیئرمین پیپلزپارٹی نے گلگت بلتستان کے ان علاقوں کا دورہ کیا ہے جن کا نام بھی شبلی فراز کو نہیں پتہ ہوگا۔

ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہاکہ گلگت بلتستان پیپلزپارٹی کا گڑھ ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے کامیاب دورے کے بعد کلین سوئپ کریں گے، پیپلزپارٹی نے سندھ کے عوام کے لئے جو منصوبے دیئے عوام کو بخوبی پتہ ہے۔انہوں نے سوال کیا کہ شبلی فراز سندھ کے عوام کو بتائیں کہ وفاق نے سندھ کے عوام کو کیا دیا؟ کیا وفاق نے جو سندھ سے وعدے کئے وہ پورے کئے؟وفاق سندھ کے عوام کے ساتھ وعدے پورے کرنے کی صوبوں کے حقوق پر نظر ڈالی ہوئی ہے۔

مزید :

قومی -