نیاپاکستان ہاؤسنگ سکیم،کراچی میں 20منصوبوں کو این اوسی جاری

نیاپاکستان ہاؤسنگ سکیم،کراچی میں 20منصوبوں کو این اوسی جاری
نیاپاکستان ہاؤسنگ سکیم،کراچی میں 20منصوبوں کو این اوسی جاری

  

کراچی(این این آئی)سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے کراچی میں 20 رہائشی و تجارتی منصوبوں کو این او سی جاری کردیا، نو آبجیکشن سرٹیفکیشن نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کے تحت جاری کئے گئے۔

رپورٹ کے مطابق اپریل سے اکتوبر 2020 تک ایس بی سی اے کے ٹاؤن پلاننگ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے شہر قائد کے 20 رہائشی و تجارتی منصوبوں کیلئے این او سی جاری کئے گئے۔تمام این او سیز نیا پاکستان ہاؤسنگ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے تحت جاری کئے گئے، این پی ایچ ڈی اے تمام منصوبوں کی نگرانی کرے گا۔ایس بی سی اے ٹاؤن پلاننگ ڈپارٹمنٹ کے مطابق مئی میں 2، جون میں 3، جولائی میں 4، ستمبر میں 7 اور اکتوبر میں ایک منصوبے کو این او سی جاری کیا گیا۔ایس بی سی اے ٹان پلاننگ کے ڈائریکٹرنے بتایاکہ یہ تمام منصوبے نیا پاکستان ہاسنگ سکیم ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے تحت آتے ہیں جو ان کی نگرانی کرے گا۔

نیا پاکستان ہاؤسنگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے تحت کم قیمت گھروں کے منصوبے ناظم آباد، گلستان جوہر، جمشید کوارٹرز، رنچھوڑ لائنز کوارٹرز، رام باغ کوارٹرز، گڈام ٹاؤن، گلشن اقبال، صدر بازار کوارٹرز، رامسوامی کوارٹرز اور سرجانی ٹاؤن میں شروع کئے جائیں گے۔ایس بی سی اے حکام کے مطابق این پی ایچ ڈی اے کے تحت منصوبوں کو تین فیز میں تقسیم کیا گیا ہے، پہلے فیز میں نیا پاکستان ہاؤسنگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی صوبائی حکومت سے سبسڈائز ریٹ پر زمین حاصل کرکے خود کم قیمت گھروں کی سکیم لانچ کرے گی۔انہوں نے بتایا کہ دوسرے فیز میں وفاقی حکومت سبسڈائز ریٹ پر زمین حاصل کرکے 70:30 کے ریشو سے بلڈرز اور ڈیولپرز کے حوالے کرے گی۔ جس میں بلڈرز اور ڈیولپرز اپنے منصوبوں میں 30 فیصد گھر نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے تحت تعمیر کرنے کے پابند ہوں گے۔تیسرے فیز میں نجی بلڈرز اور ڈیولپرز اپنی خود کی زمین پر نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے تحت گھر تعمیر کریں گے، جس پر انہیں کم قیمت گھروں کی سکیم کے اجرا پر وفاقی حکومت کی جانب سے اعلان کردہ ٹیکس چھوٹ دی جائے گی۔اس مرحلے میں بلڈرز اور ڈیولپرز کو اپنے منصوبوں میں 30 فیصد گھر کم قیمت ہاسنگ منصوبے کے تحت تعمیر کرنے کا پابند کیا جائے گا۔ان سہولیات سے فائدہ اٹھانے کیلئے بلڈرز اور ڈیولپرز کو 31 دسمبر 2020 سے قبل اپنے منصوبوں کیلئے این او سی حاصل کرنا ضروری ہوگا۔

ایس بی سی اے حکام کے مطابق ٹاؤن پلاننگ ڈپارٹمنٹ کے ذریعے 7 ماہ کے دوران (اپریل سے اکتوبر تک)66 لاکھ 45 ہزار 243 سکوائر فٹ کورڈ ایریا کی منظوری لی گئی ہے۔ایس بی سی اے سے حاصل کئے گئے 20 این او سیز میں 10 بلند رہائشی و تجارتی منصوبے شامل ہیں، جن میں 6 گڈاپ ٹان میں تعمیر کی جائیں گی جو گرانڈ پلس 14 اور گرانڈ پلس 15 منزلوں پر مشتمل ہوں گے۔حکام کے مطابق ناظم آباد بلاک 4 میں گرانڈ پلس 21، پاکستان کو آپریٹو ہاسنگ سوسائٹی گلشن اقبال میں گرانڈ پلس 14، صدر بازار کوارٹرز میں گرانڈ پلس 14 اور سرجانی ٹاؤن سکیم 41 میں گراؤنڈ پلس 12 منزلوں کی عمارتیں تعمیر کرنے کیلئے این او سیز جاری کئے گئے ہیں۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -