خانیوال میں قتل کی لرزہ خیز واردات، تین بچے جاں بحق ہوگئے

خانیوال میں قتل کی لرزہ خیز واردات، تین بچے جاں بحق ہوگئے
خانیوال میں قتل کی لرزہ خیز واردات، تین بچے جاں بحق ہوگئے

  

خانیوال(ڈیلی پاکستان آن لائن)خانیوال کےعلاقے عبدالحکیم کے ایک گھر سے 3بچوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس کے مطابق بچوں کو زہر دے کر قتل کیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق خانیوا ل کے عبدالحکیم کے علاقے میں ایک گھر سے 3بچوں کی لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔ بچوں کی لاشیں ہسپتال منتقل کر د ی گئی۔ پولیس کے مطابق بچوں کو زہر دے کر قتل کیا گیا ہے۔ گزشتہ روز بچوں کے والدین کے درمیان جھگڑا ہوا تھا، جھگڑے کے بعد ماں گھر چھوڑ کر چلی گئی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچوں کا والد گھر سے غائب ہے۔بچوں کی لاشیں ہسپتال منتقل کر کے واقعہ کی تفتیش کی جارہی ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -علاقائی -پنجاب -خانیوال -