’جتنے ووٹوں کی لیڈ اتنے ہی ہزار کروڑ روپے دوں گا‘ علی امین گنڈا پور کی گلگت بلتستان کے عوام کو پیسوں کی پیشکش

’جتنے ووٹوں کی لیڈ اتنے ہی ہزار کروڑ روپے دوں گا‘ علی امین گنڈا پور کی گلگت ...
’جتنے ووٹوں کی لیڈ اتنے ہی ہزار کروڑ روپے دوں گا‘ علی امین گنڈا پور کی گلگت بلتستان کے عوام کو پیسوں کی پیشکش
کیپشن:    سورس:   Facebook

  

گلگت (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے ایک حلقے کے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام جتنے ووٹوں کی لیڈ سے تحریک انصاف کے امیدوار کو جتوائیں گے اتنے ہی ہزار کروڑ روپے اس علاقے کو دیے جائیں گے۔

گلگت بلتستان کے حلقہ جی بی اے ٹو گلگت میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کا فیصلہ 4 ماہ پہلے ہی کرلیا گیا تھا لیکن بلاول چاہتے تھے کہ الیکشن کے بعد اسے صوبہ بنایا جائے، پی ٹی آئی نے یہ تجویز مانی اور صوبے کے قیام پر عملدرآمد کا فیصلہ الیکشن کے بعد تک موخر کردیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ حلقے کے عوام الیکشن میں جتنے ہزار ووٹوں کی لیڈ دیں گے وہ اتنے ہزار کروڑ روپے انہیں اس علاقے کے لیے دیں گے۔

دوسری جانب غذر میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے عوام کو مشورہ دیا کہ وہ پیسے لے لیں لیکن ووٹ پی پی کو ہی دیں۔

مزید :

علاقائی -گلگت بلتستان -گلگت -