سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ جاری، ایک بار پھر مہنگا ہوگیا

سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ جاری، ایک بار پھر مہنگا ہوگیا
سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ جاری، ایک بار پھر مہنگا ہوگیا
کیپشن:    سورس:   WikimediaCommons

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ ہفتے کے روز سونا ایک بار پھر مہنگا ہوگیا۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ایک تولے کی قیمت ایک لاکھ 12 ہزار ایک سو روپے ہوگئی ہے۔ 10 گرام سونا بھی428 روپے کے اضافےکے بعد 96 ہزار 108روپےکا ہوگیا ہے۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قدر 7 ڈالر بڑھ کر 1879ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

مزید :

بزنس -