16سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والا درندہ صفت ملزم ساتھی سمیت گرفتار

16سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والا درندہ صفت ملزم ساتھی سمیت گرفتار
16سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والا درندہ صفت ملزم ساتھی سمیت گرفتار
کیپشن:    سورس:   facebook/Rawalpindicpoofficeoffical

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)تھانہ ویسٹریج پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے16سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والے ملزم کو  ساتھی سمیت چند گھنٹوں میں گرفتارکرلیا، متاثرہ لڑکے کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق راولپنڈی پولیس نے 16سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والے ملزم کو  ساتھی سمیت چند گھنٹوں میں گرفتارکرلیا،متاثرہ لڑکے نے پولیس کو درخواست دی تھی کہ رحمان اللہ نامی ملزم  کام دلوانے کے بہانے بیٹھک میں لے گیا اور زبردستی میرے ساتھ زیادتی کی جبکہ دوسرا ملزم اویس باہر کھڑا ہو کر نگرانی کرتا رہا جس پر ویسٹریج پولیس نے مقدمہ درج رجسٹر کیا،تفتیشی افسران پر مشتمل ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومین انٹیلی جنس کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کرتے ہوئے 16سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والے ملزم رحمان اللہ اور اُس کے ساتھی اویس کو گرفتار کر لیا۔ایس پی پوٹھوہارنےایس ایچ او ویسٹریج اورپولیس ٹیم کو شاباش دیتےہوئےکہاکہ ملزمان کوٹھوس شواہد کےساتھ چالان کر کےعدالت سزا دلوائی جائے،جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -راولپنڈی -