ٹی 20ورلڈ کپ،جنوبی افریقہ،بنگلہ دیش فتح یاب
پرتھ(سپورٹس رپورٹر) ٹی20 ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کی ٹیم نے زمبابوے کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 رنز سے شکست دے دی جبکہ جنوبی افریقہ نے بھارت کو5 وکٹوں کی شکست سے دوچا رکیا، ایونٹ کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش نے زمبابوے کو جیت کیلئے 151 رنز کا ہدف دیا،جواب میں زمبابوے کی ٹیم 20 اوورز میں زمبابوے کی ٹیم 147 رنز ہی بناسکی اوراسے 3 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑابنگلادیش نے ٹاس جیت کر زمبابوے کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیامقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے اور زمبابوے کو جیت کے لیے 151 رنز کا ہدف دیا۔جواب میں زمبابوے کی ٹیم 20 اوورز میں زمبابوے کی ٹیم 147 رنز ہی بناسکی اوراسے 3 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ بنگلہ دیشی باؤلر تسکین احمد کو مسلسل دوسرے میچ میں پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ نے بھارت کو5 وکٹوں سے شکست دیدی بھارتی ٹیم نے فاتح کو جیت کے لئے 134 رنز کاہدف دیا جو اس نے 5 وکٹوں پر حاصل کرلیا ڈیوڈ ملر نے شاندار بیٹنگ سے ٹیم کو جیت سے ہمکنار کروایا۔