پاکستان کے سیمی فائنل رسائی کے امکانات ہیں:سابق کرکٹرز

  پاکستان کے سیمی فائنل رسائی کے امکانات ہیں:سابق کرکٹرز

  

       لاہور(سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم نے نیدر لینڈز کے خلاف میچ میں عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کیا اور کامیابی اپنے نام کی امید ہے کہ قومی ٹیم اپنے اگلے دونوں میچوں میں بھی اسی طرح کھیل پیش کرے گی ٹیم ابھی بھی اپنے دو میچ جیت کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرسکتی ہے ان خیالات کا اظہار سابق کرکٹرز نے کیا سابق کپتان وسیم اکرم، وقار یونس،معین خان، انضمام الحق، یونس خان اور سکندر بخت نے کہا کہ پاکستان ٹیم کو کھیل پر مکمل توجہ دینے کی ضرورت ہے ابھی تک سیمی فائنل میں پہنچنے والی ٹیموں کی صورتحال واضح نہیں ہوئی ہے پاکستان بھی سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرسکتا ہے بس پاکستان ٹیم کو اگلے دونوں میچز بڑے مارجن سے جیتنے کی ضرورت ہے سابق کرکٹرز نے کہا کہ شائقین کرکٹ کو کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کرنی چاہیئے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -