محمدرضوان نے ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا

   محمدرضوان نے ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا

  

پرتھ(سپورٹس رپورٹر)قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے کم ترین اننگز میں 2500 ٹی ٹونٹی رنز مکمل کرنے کا سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ 30 سالہ محمد رضوان نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2022ء  میں نیدرلینڈ کیخلاف 49 رنز کی اننگز کھیل کر 65ویں ٹی ٹونٹی اننگز میں اپنے 2500 رنز مکمل کیے جس کے بعد وہ تیز ترین 2500 رنز مکمل کرنے والے دنیا کے دوسرے بلے باز بن گئے۔قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم 62 اننگز میں 2500 ٹی ٹونٹی رنز مکمل کرکے اس فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں۔ جب کہ ویرات کوہلی 68 اننگز میں یہ اعزاز حاصل کرکے تیسری پوزیشن پر براجمان ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -