پنجاب اوللمپکس گیمز کے انعقاد کا اعلان

پنجاب اوللمپکس گیمز کے انعقاد کا اعلان

  

     لاہور(اپنے نمائندہ سے)کمشنر لاہور محمد عامر جان نے پنجاب اولمپکس گیمز کے انعقاد کا اعلان کردیا۔ یکم نومبر تا 5نومبر 2022 پنجاب اولمپک گیمز میں 5ہزار سے زائد کھلاڑی شرکت کرینگے۔ کمشنر لاہور محمد عامر جان پنجاب اولمپک ایسوی ایشن پنجاب کے صدر بھی ہیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ پنجاب اولمپک گیمز میں پنجاب بھر کے سکولوں و کالجوں کے کھلاڑی شریک ہونگے۔ پنجاب اولمپک گیمز میں بہترین کارکردگی پر کھلاڑیوں میں لاکھوں روپے کے نقد انعامات بھی دئیے جائیں گے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ یکم نومبر 2022 سے پنجاب اولمپک گیمز کے تحت 30کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب سپورٹس میں اولمپک گیمز بنیادی نرسری ہے۔ اس روٹ لیول سے بہترین کھلاڑی ابھرتے ہیں۔ کمشنر لاہور محمد عامر جان کی میڈیا سے گفتگو کے دوران سیکرٹری جنرل پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن ادریس حیدر خواجہ و دیگر افسران بھی ہمراہ موجود تھے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -