نیدر لینڈز سے کامیابی پر کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہوئے، شاہین شاہ

نیدر لینڈز سے کامیابی پر کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہوئے، شاہین شاہ

  

پرتھ(افضل افتخار) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ نے کہا کہ نیدر لینڈز سے جیت سے کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں اگلے میچوں میں بھی اسی طرح عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کریں گے  ان خیالات کا اظہار شاہین شاہ نے روز نامہ پاکستان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ سے ابھی باہر نہیں ہوئے سیمی فائنل تک رسائی کے لئے پر امید ہیں ٹی20 کرکٹ میں کوئی بھی ٹیم آسان نہیں ہوتی ایونٹ میں اب تک کئی اپ سیٹ ہوچکے ہیں بھارت اور زمبابوے سے میچ جیتنے کی ہر ممکن کوشش کی شائد قسمت نے ساتھ نہیں دیا شائقین کرکٹ کو مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے اگلے میچوں میں شاندا ر پرفارمنس دکھائینگے فاسٹ باؤلر نے مزید کہا کہ میں کھیل کے لئے مکمل فٹ ہوں ان باتوں میں کوئی صداقت نہیں ہے کہ میں ان فٹ ہونے کے باوجود کھیل رہا ہوں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -