آئرلینڈ کی ومن کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی

  آئرلینڈ کی ومن کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی

  

        لاہور (این این آئی)آئر لینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کیلئے لاہور پہنچ گئی ہے،آئر لینڈ ویمن کرکٹ ٹیم تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گی، تینوں ون ڈے میچز آئی سی سی ویمنز چیمپئین شپ کا حصہ ہیں۔لاؤرا ڈیلانی آئر لینڈ کے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈز کی کپتانی کریں گی،آئر لینڈ ویمن کرکٹ ٹیم  آج سے ٹریننگ کا آغاز کرے گی۔سیریز کے تمام میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے جبکہ ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز 4 سے 16 نومبر تک کھیلی جائے گی۔پاکستان اور آئرلینڈ کی ویمن ٹیموں کے درمیان ون ڈے میچز 4، 6 اور 9 نومبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ سیریز کے ٹی ٹوئنٹی میچز 12، 14 اور 16 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔یاد رہے کہ آئر لینڈ کی کسی بھی کرکٹ ٹیم کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے، سیریز کے تمام میچز کیلئے تماشائیوں کا داخلہ مفت رکھا گیا تاکہ شائقین کی بڑی تعداد سٹیڈیم کارخ کرسکے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -