نیدر لینڈز سے میچ میں پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی

   نیدر لینڈز سے میچ میں پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی

  

پرتھ(سپورٹس رپورٹر) آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں نیدرلینڈز کے خلاف میچ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی،حیدر علی کی جگہ فخر زمان پلیئنگ الیون کا حصہ بن گئے۔ اتوار کو ہونے والی میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت بابر اعظم کررہے تھے، نائب کپتان شاداب خان بھی پلیئنگ الیون میں شامل ہیں،دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان، شان مسعود، افتخار احمد اور فخر زمان شامل ہیں، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف بھی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -