پشاور یونیورسٹی کا نوکیشن تقریب 436،طلباء وطالبات کو ڈگریاں دی گئی

پشاور یونیورسٹی کا نوکیشن تقریب 436،طلباء وطالبات کو ڈگریاں دی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


        پشاور(سٹی رپورٹر)پشاور یونیورسٹی کی کانوکیشن تقریب برائے سال 2022کانوکیشن ہال میں منعقد ہوئی جسمیں کثیر تعداد میں مختلف شعبہ جات کے طلباء،طالبات اور انکے والدین نے شرکت کی تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم کامران بنگش  اور وائس چانسلر پشاور یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد ادریس تھے جبکہ اس موقع پر جامعہ کے پرو وائس چانسلر ڈاکٹرزاہد انور،تمام شعبہ جات کے ڈینز اور فیکلٹی بھی موجود تھے جبکہ کانوکیشن میں وائس چانسلر اسلامیہ کالج یونیورسٹی اور اگریکلچر یونیورسٹی پشاور کے وائس چانسلر  نے بھی شرکت کی کانوکیشن میں مجموعی طور پر 436طلباء و طالبات کو ڈگریاں دی گئی جبکہ  18طلباء کو پی ایچ ڈی ڈگریاں دی گئی، 30طلباء و طالبات کو گولڈ میڈل سے نوازا گیا  اور 34طلباء و طالبات کو ایم فل اور ایم ایس کی ڈگریاں دی گئی  اس موقع پر تقریب میں لائبریری سائنسز کی معذور طالبہ ماہین کو گولڈ مڈل سے نوازا گیا جبکہ معذور طالبہ کو صوبائی وزیر کامران بنگش کی جانب  سے  سکالر شیپ دینے کا علان بھی کیا گیاجسکے تحت مذکورہ طالبہ کو ایک سال کیلئے پچیس ہزار روپے ماہانہ دئے جائنگے۔