ڈیوس کپ فائنلز کا پہلا کوارٹر فائنل22 نومبر کو کھیلا جائیگا

ڈیوس کپ فائنلز کا پہلا کوارٹر فائنل22 نومبر کو کھیلا جائیگا

  

 سڈنی(نیٹ نیوز)نیدرلینڈز اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان ڈیوس کپ فائنلزکا پہلا کوارٹر فائنل 22 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ڈیوس کپ فائنلزکی کوارٹر فائنل لائن اپ مکملہوگئیاٹلی، امریکا،جرمنی،کینیڈا،سپین،کروشیا، نیدرلینڈز اور آسٹریلیا کی ٹیمیں ڈیوس کپ فائنلزکی کوارٹر فائنل راؤنڈ میں پہنچ چکی ہیں۔ڈیوس کپ فائنلز کے تمام کوارٹر فائنلز سپین میں کھیلے جائیں گے۔ ڈیوس کپ فائنلز کا کوارٹر فائنل راؤنڈ 22 نومبر سے شروع ہوگا۔ پہلے کوارٹر فائنل میں نیدرلینڈز کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہوگا۔ ہسپانوی ٹیم اور کروشیا کی ٹیموں کے درمیان ڈیوس کپ فائنلزکا دوسرا کوارٹر فائنل 23 نومبر کو کھیلا جائے گا۔گا جبکہ ڈیوس کپ فائنلز کا تیسرا اور چوتھا کوارٹر فائنل میچ 24 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -