عمران خان کو وزیراعظم بنانا پاکستانی عوام کی ضد بن چکی:پرویز خٹک

عمران خان کو وزیراعظم بنانا پاکستانی عوام کی ضد بن چکی:پرویز خٹک

  

       نوشہرہ (بیورورپورٹ)پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخواہ کے صوبائی صدر سابق وفاقی وزیر دفاع پرویز خان خٹک  نے رانا ثنا اللہ کو محتاط رہنے کی تلقین کردی اورکہا ہے کہ راناثنا اللہ اس بار تحریک انصاف کے ٹائیگرز سے بچ کے رہے ایسا نہ ہو کہ لینے کے دینے پڑے اور رانا جی کو اتنے چھتر پڑے کہ وہ اپنے ہی گھر کا راستہ نہ بھولے، 4نومبر کو خیبر پختونخواہ سے اتنے لوگ جائیں گے کہ رانا ثنا اللہ سمیت پوری حکومت حیران ہوگی،موجودہ حکمران چوروں کا ٹولہ ہے ان کو اقتدار اس لئے دیا گیا ہے کہ وہ اپنی ہی حکومت سے این آر او لیکرایک دوسرے کی چوریوں پر پردہ ڈال کرقوم کی انکھوں میں دھول جھونک سکے  حکومت کی جانب سے تشکیل کردہ مذاکراتی کمیٹی کے پاس فیصلوں کا اختیار ہی نہیں ایسے بے اختیار کمیٹی کے ساتھ مذکرات کسی صورت نہیں کریں گے حکومت کی مذاکراتی کمیٹی کے ساتھ تب بیھٹنے کو تیار ہوں گے جب حکومت صاف شفاف اور غیر جانبدار انتخابات کے انعقادکا جلد از جلد اعلان کریں،  عمران خان کا لانگ مارچ پاکستانی قوم کی حقیقی آزادی کی تحریک ہے، اور یہ تحریک اور دھرنا پاکستان بھر کے عوام کی بلعموم اور خیبر پختونخواہ کے عوام کی بلخصوص بقا کی جنگ ہے جو عمران خان لڑ رہے ہیں اور یہ صرف آغاز ہے منزل  ابھی باقی ہے پورا پاکستان نکلے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے حقیقی آزادی مارچ کے سلسلے میں منعقدہ موبلائزیشن ریلی سے  نوشہرہ شوبرا چوک،اکوڑہ خٹک، جہانگیرہ اور خیر آباد میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیاواضح رہے کہ موبلائزیشن ریلی کے شرکاء تاروجبہ سے ہوتے ہوئے نوشہرہ شوبرا چوک اکوڑہ خٹک جہانگیرہ اور خیر آباد پہنچی اس موقعہ پر سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بھی خطاب کیا جبکہ قافلے میں ایم پی اے ادریس خٹک، ایم پی اے ابراہیم خٹک، پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر ملک محمد ابرار خان، تحصیل ناظم  نوشہرہ اسحاق خان خٹک، تحصیل ناظم جہانگیرہ کامران  رازق خٹک  اور دیگر بھی موجودتھے،پرویز خان خٹک نے اپنے خطاب میں مزیدکہا کہ موجودہ امپورٹیڈ حکمرانوں نے آتے ہی اپنے خلاف کرپشن کے تمام کیسز بند کردئیے اور مزید چوریوں میں لگ گئے، انہوں نے مزید کہا کہ خود کو حکومت چلانے کے تجربہ کار ماننے والوں نے پورے پاکستان کا بیڑا غرق کردیا ہے وہ ملک و قوم کے ہمدرد نہیں اگر یہی لوگ ملک و قوم کے ہمدرد ہوتے تو آج اس ملک کا یہ حال نہ ہوتا کیونکہ ان ہی چورٹولے کی کرپشن، اقرابا پروری، اور لاقانونیت نے پاکستان کو دلدل میں دھکیل دیا ہے پاکستانی قوم پر ان چوروں کے چہرے عیاں ہو چکے ہیں اس لئے پاکستانی قوم ملک بچانے کیلئے عمران خان کا ساتھ دے کر کرپٹ ایمپورٹیڈ حکمرانوں خلاف سڑکوں پر نکل کر عمران خان کو صاف شفاف اور غیر جانبدار انتخابات کرانے کے نتیجے میں ووٹ کے زریعے وزیر اعظم بنانا چاہتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ہر روکاوٹ توڑ کر اسلام آباد پہنچے گے کوئی مائی کا لعل ہمیں اسلام آباد پہنچنے سے نہیں روک سکتا کسی میں دم ہے تو ہمیں روک کر دیکھا ئیں  اب عمران خان کو وزیر اعظم بنانا پاکستانی عوام کی ضد بن چکی ہے، ریلی سے سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے  اپنے خطاب میں کہا کہ احتجاج ہمارا قانونی و آئینی حق ہے اور ہم اسلام آباد میں اپنا احتجاج قانون و آئین کے دائرے میں رہ کر کریں گے لیکن اگرحکومت نے  ہمیں اپنے آئینی و قانونی حق سے محروم رکھنے کی کوشش کی تو نتائج کی ذمہ داری ایمپورٹید حکمرانوں پر عائد ہوگی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -