ورسک روڈ کبابیان، پل پرجاری تعمیراتی کام عوام کیلئے دردسر بن گیا

ورسک روڈ کبابیان، پل پرجاری تعمیراتی کام عوام کیلئے دردسر بن گیا

  

       پشاور(سٹی رپورٹر) ورسک روڈ کبابیان پر سڑک کنارے جاری کام علاقہ مکینوں اور راہگیروں کیلئے درد سر بن گیا ہے چار مہینے گزرنے کے باوجود کام مکمل نہ ہوسکا جس سے ائے روز ٹریفک  جام رہنے سمیت شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے اہلیان علاقہ نے مطالبہ کیا ہے تعمیراتی کام جلد ا ز جلد مکمل کر کے ریلیف فراہم کیا جائے بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہونگے۔اہلیان علاقہ کے مطابق ورسک روڈ کبابیان پر جاری کام  سست روی کی وجہ سے طویل ہو گیا ہے اور پچھلے چار ماہ گزرنے کے باوجود تعمیراتی کام مکمل نہ ہوسکا جسکی وجہ سے امد و  رفت میں شدید مشکلات کا  سامنا ہے انہوں نے کہا کہ ورسک روڈ کبابان مصروف ترین روڈ ہیں جہاں تمام بڑے و چھوٹے کالجز ایرگیشن ڈیبارٹمنٹ انفارمیشن سمیت مکمل فاٹا سیکٹریٹ اسی روڈ  پر واقع ہے جبکہ اسی روڈ پر مچنی قلعہ شاہ بیگ ورسک روڈ کے لاکھوں ابادی بھی اسی روڈ پر گزرتے ہیں جنکو مشکلات درپیش ہے جس نے متعلقہ حکام کی کاکردگی پر کئی  سوال کھڑے کر دئے اہلیان علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ تعمیراتی کام جلد از جلد مکمل کر  کے ریلیف فراہم کیا جائے بصورت دیگر احتجاج پر  مجبور ہونگے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -