انسداد پولیو مہم،انکاری والدین کو آمادہ کردیاگیا 

    انسداد پولیو مہم،انکاری والدین کو آمادہ کردیاگیا 

  

پشاور(سٹی رپورٹر) اتوار کو چھٹی کے روز کمشنر پشاور ریاض محسود کے حکم اور ڈپٹی کمشنر شفیع اللہ خان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سیدہ زینب نقوی نے انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں تہکال بالا، تہکال پایاں،ارباب روڈ،جہانگیر آباد میں انکاری والدین کے گھر گھر جاکر پولیو کے قطرے کی اہمیت اور افادیت سے انکو آگاہ کیا اور کہا کہ والدین اپنے بچوں کو عمربھرکی معزوری اور زندگی بھرکی مہتاجگی بچائیں اور پانچ سال کے بچوں کوپولیو کے قطرے ضرور پلائیں اور پولیوٹیموں کے ساتھ بھرپور تعارن کریں انھوں نے مزید کہا کہ پشاور کو پولیو سے پاک کرنے کا عزم کررکھا ہے اور پولیو کے خاتمے تک ہم سب پر لازم ہے کہ اس کو اولین فرض سمجھا جائے اور اپنے بچوں کا مستقبل بچائے پولیو کی موذی مرض کے خاتمے کے لیے ہماری جدوجہد جاری رہے گی اس موقع پر والدین نے پولیو کے قطرے پلانے کی آمادگی ظاہر کی جس کے بعد اسسٹنٹ کمشنر سیدہ زینب نقوی نے لیڈی پولیو ورکرز کے ہمراہ خود اپنی نگرانی میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے آخر میں اسسٹنٹ کمشنر سیدہ زینب نقوی نے والدین کے تعارن کا شکریہ بھی ادا کیا۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -