کیرئیر کا آخری فٹبال کلب یادگار بنانا چاہتا ہوں، لیونل میسی

کیرئیر کا آخری فٹبال کلب یادگار بنانا چاہتا ہوں، لیونل میسی

  

لاہور(سپورٹس ڈیسک)ارجنٹینا کے سپر اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے اعلان کیا ہے کہ قطر میں ہونے والا فیفا ورلڈکپ انکا آخری ورلڈکپ ہوگا جبکہ ان کا کہنا ہے کہ ان کی خواہش ہے کہ کیئریر کا آخری ایونٹ یادگار بناؤں اور اپنی ٹیم کی جانب سے زیادہ سے زیادہ گول کرسکوں مزید کہا کہ پانچواں ورلڈ کپ کھیلنا میرے لئے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے اور میں جانتا ہوں کہ شائقین کو مجھ سے بہت زیادہ امیدیں ہیں جن پر پورا اترنے کی پوری کوشش کروں گا مزید کہا کہ میں جسمانی طور پر اچھا محسوس کر رہا ہوں، میں رواں برس اچھا پری سیزن کھیلنے میں کامیاب رہا، جو میں پچھلے برس نہیں کر سکا تھا۔

انہوں نے 164 انٹرنیشنل مقابلوں میں اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے 90 گولز اسکور کیے ہیں۔اسٹار فٹبالر کی موجودگی کے باوجود ارجنٹینا ورلڈکپ جیتنے میں ناکام رہا ہے، ارجنٹائن نے آخری بار سن 1986 میں اور اس سے قبل 1978 میں فیفا ورلڈکپ جیتا تھا میسی کا کہنا ہے کہ میں اپنے کیرئیر کا آخری فٹبال ورلڈ کپ یادگار بنانا چاہتا ہوں جس کے لئے میں نے ابھی سے پلاننگ بھی شروع کردی ہے میں نے ہمیشہ پرستاروں کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کی ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -