انسداد ڈینگی مہم پر اجلاس، ماہانہ کارکردگی رپورٹ پیش

انسداد ڈینگی مہم پر اجلاس، ماہانہ کارکردگی رپورٹ پیش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)ڈی سی لاہور محمد علی کی زیر صدارت انسداد ڈینگی مہم پر اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز، ڈی ڈی ایچ اوز سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں ماہ اکتوبر میں ڈینگی کے رپورٹ ہونے والے مریضوں کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس سال ماہ اکتوبر میں 3 ہزار ڈینگی کے مریض رپورٹ ہوئے جبکہ پچھلے سال ماہ اکتوبر میں 8962 ڈینگی کے مریض رپورٹ ہوئے تھے۔ ڈی سی لاہور محمد علی نے ایل ڈبلیو ایم سی کو زیر التوا کیسز اور ڈی وی آرز کو حل کرنے کی ہدایت کی۔ بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ شہر کے 97 فیصد ہاٹ سپاٹس کو کور کیا گیا ہے۔ ڈی سی لاہور محمد علی نے کہا کہ ڈینگی ریگولیشن ایکٹ پر بھی روزانہ کی بنیاد پر عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے اور کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔ یکم جنوری سے لیکر 30 اکتوبر تک ڈینگی ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے کے باعث 1 لاکھ 40 ہزار 280 شہریوں کو نوٹسز جاری کئے ہیں اور 130 مقامات کو سیل کیا گیا ہے اور 4868 ایف آئی آرز کا اندراج کروایا گیا ہے اور 2410 افراد کو گرفتار کروایا گیا ہے۔ ڈی سی لاہور محمد علی نے محکمہ ہیلتھ کے افسران کو ان کیسز کی پیروی کی ہدایت کی. ڈی سی لاہور محمد علی نے کہا کہ ڈینگی ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کو جرمانے عائد کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی ایس او پیز پر عملدرآمد ہر ممکن یقینی بنایا جائے۔