خواتین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائینگے‘حاجی زبیر علی 

خواتین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائینگے‘حاجی زبیر علی 

  

 پشاور (سٹی رپورٹر) مئیر پشاور حاجی ز بیر علی نے کہاہے اسلام اور حکومت پاکستان خواتین کو بھر پور حقوق دیتاہے؛‘‘خواتین کو انکے حقوق دئیے جائینگے‘‘خواتین کے مسائل حل کرینگے‘علاقہ چیئرمینزاپنے اپنے علاقوں میں خواتین کے مسائل جرگہ سسٹم کے ذریعے حل کریں“  ھلی کچہر یوں میں عوام کے مسائل حل کئے جاتے ہیں ‘گذشتہ روز مئیر پشاور حاجی زبیر علی کی زیر صدارت ایک اجلاس کا انعقاد کیاگیاتھاجس میں عورت فاؤنڈیشن جذبہ پروگرام آفیسر عائشہ رحمان‘ سٹی کونسل کی خواتین ممبران‘خواتین وفد‘چیئرمینز آفریدی خان‘ نور غلام‘ ولی محمد اور دیگر چیئرمینز اور خواتین کے وفد نے شرکت کیں ا س مو قع پر عورت فاؤنڈیشن جذبہ پروگرام کی آفیسر عائشہ رحمان اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خواتین کے مسائل بارے اجلاس کو آگاہ کیا انہوں نے بتایاکہ خواتین کو این سیز‘ وی سیز میں مسائل کاسامناکرناپڑتاہے‘ جس کے لیے علاقہ چئیرمینوں کو آ گے آنا چاہیے‘جبکہ خواتین کے مسائل پرآگاہی سیشن ہوناچاہیے جبکہ دیگر خواتین نے بھی اپنے اپنے مسائل سے مئیر پشاور کو آگاہ کیا  انہوں نے کہاکہ مئیر پشاور کی ترقی  میں ایک اہم رول ہے‘جبکہ خواجہ سراؤں کے وفد نے بھی اپنے مسائل بارے مئیر پشاور کو آگاہ کیا  اس موقع پر مئیر پشاور حاجی زبیر علی نے کہاکہ خواتین کے مسائل ترجیحی بنیادوں حل کرینگے اور انکے لیے آگاہی سیشن کرائینگے انہوں نے کہاکہ خواتین کے لیے بجٹ میں فنڈز بھی مختص ہے‘انہوں نے کہاکہ لوکل گورنمنٹ کی طرف سے مسائل حل کئے جائینگے‘  انہوں نے کہاکہ خواجہ سراؤں کیلئے خصوصی اقدامات کررہے ہیں‘  انہوں نے کہاکہ علاقہ چئیرمینز اپنے اپنے علاقوں میں خواتین کے مسائل کے حل کیلئے کوششیں کرے اور اپنے اپنے علاقوں میں اس حوالے سے خواتین کونسلروں کے ذریعے آگاہی حاصل کیا کریں جہاں پر بھی کو ئی مسائل سامنے آئے تو اس حوالے سے اس میں بھر پور کردار اداکریں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -