پرستاروں نے ہمیشہ میری بھرپور حوصلہ افزائی کی، سائرہ 

پرستاروں نے ہمیشہ میری بھرپور حوصلہ افزائی کی، سائرہ 

  

لاہور(فلم رپورٹر)گلوکارہ سائرہ نسیم نے کہا ہے کہ آج تک جتنے بھی گیت گائے ہیں دل سے گائے ہیں،میری خوبصورت آواز خدا کا حسین تحفہ ہے اور پرستاروں کی بھی شکر گزار ہوں جو میری گائیکی کو پسند کرتے ہیں۔ سائرہ نسیم نے کہا کہ سب لوگ اچھا کام کررہے ہیں ہمیں یہ حق نہیں پہنچتا کہ کسی پرریمارکس دیں، یہ کام پرستاروں کا ہے وہ جسے چاہیں پسند ناپسند کریں۔

میرا کام ہمیشہ شائقین کے دل جیتنا ہے سائرہ نسیم نے مزید کہا کہ گلوکاری میں نکھار پیدا کرنے کے لئے روز ریاضت کرتی ہوں اب تک جتنا بھی کام کیا ہے شائقین کی جانب سے بہت پسند کیا گیا ہے مستقبل میں بھی اسی طرح سے معیاری کام کی بدولت آگے بڑھنے کی کوشش کروں گی۔

مزید :

کلچر -