عینی طاہرہ کی نوید رضا کی فلم گاڈ فادرکے لئے گلوکاری

 عینی طاہرہ کی نوید رضا کی فلم گاڈ فادرکے لئے گلوکاری

  

لاہور(فلم رپورٹر) گلوکارہ،اداکاہ عینی طاہرہ بھی ہدائتکارنوید رضاکی نئی فلم”گاڈ فادر“ کے میوزک کا حصہ بن گئیں۔ فلم کے آخری گانے کی ریکارڈنگ مون آڈیو سٹوڈیومیں کی گئی اس گانے میں انہوں نے گلوکار علی نصیر کے ہمراہ ٹپے ماہیئے ریکارڈ کروائے ہیں اس گانے کی شاعری مشتاق علوی اور نوید رضاکی لکھی ہوئی ہے اس کا میوزک وکمپوزیشن نوید رضاکی ہے جبکہ اس کے میوزک ارینجرو ریکارڈسٹ وقارکھنہ ہیں۔ایک ملاقات کے دوران عینی طاہرہ نے بتایاکہ انہیں بہت خوشی ہو رہی ہے کہ وہ ہدائتکار نویدرضاکی نئی فلم کا حصہ بن رہی ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ نویدرضا وہ جنونی ہدائتکار ہیں جو اپنی فلم کو تندہی سے مکمل کرکے سینماگھرتک لے جانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔ اس سے قبل بھی ان کی دوفلمیں ”کھیڈ مقدراں دی“ اور ”ایک رشتہ“ سینماگھروں کی زینت بن چکی ہیں اور کامیابی حاصل کرچکی ہیں ان میں سے ”ایک رشتہ“ نے فلم انڈسٹری کے ان وگرگوں حالات میں بھی اپنی ریلیز سے اب تک مسلسل سنیماگھروں میں چل کر ثابت کیاہے کہ ابھی بھی اچھی فلمیں بن سکتی ہیں۔ کہناتھا کہ انہیں امید ہے کہ جس طرح فلم بینوں نے نوید رضاکی فلموں کو پذیرائی بخشی اسی طرح ان کی نئی فلم”گاڈ فادر“ کو بھی بخشیں گے۔ کیونکہ ”گاڈ فادر“ پاکستان فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکاروں کو لے کر بنائی جارہی ہے جس میں ٹائٹل رول انڈسٹری کے نامور اداکار اچھی خان کررہے ہیں انشاء اللہ نوید رضاکی یہ فلم بھی فلم بینوں کو اپنے سحر میں جکڑ لے گی۔

مزید :

کلچر -