مہنگائی سے ملک میں غربت بڑھ رہی ہے، ماہ نور

 مہنگائی سے ملک میں غربت بڑھ رہی ہے، ماہ نور

  

لاہور(فلم رپورٹر)   معروف ماڈل،اداکارہ و پرفارمز ماہ نور نے کہا ہے کہ  ملک میں  ہر روز بڑھتی مہنگائی کے طوفان نے غربت میں بھی بہت اضافہ کردیا ہے‘  اب تو سفید پوش لوگوں کیلئے بھی دو وقت کی روٹی کھانا مشکل ہوگیا ہے۔   ایک انٹرویو میں ماہ نور نے کہا کہ غریب کو کوئی پوچھنے والا نہیں صاحب حیثیت لوگوں کو غریبوں کی مدد کیلئے اپنے دلوں کو بڑا کرنا ہوگا۔ ماہ نور نے کہا کہ کسی غریب  کو ایک وقت کا کھانا کھلانے یا کچھ پیسے  دینے سے غربت ختم نہیں ہوتی بلکہ ان کو روزگار  کے ذرائع فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے طوفان نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے  اور ہر روز بڑھتی مہنگائی نے ملک میں غربت میں بھی اضافہ کردیا ہے۔

مزید :

کلچر -