مداح فلم ٹچ بٹن میں کردار خوب سراہیں گے، ایمان علی

مداح فلم ٹچ بٹن میں کردار خوب سراہیں گے، ایمان علی

  

لاہور(فلم رپورٹر) ادکارہ ایمان علی نے کہا ہے مداح مجھے فلم ٹچ بٹن میں دلچسپ کردار میں دیکھیں گے،شائقین کا دل جیتنا ہی میرا مقصد رہا ہے، آج میں جس مقام پر کھڑی ہوں اس میں میرے پرستاروں کا بہت اہم کردار ہے، ہمیشہ تعداد کی بجائے معیاری کام کو ترجیح دی یہی وجہ ہے کہ اسکرین پر کم نظر آتی ہوں،انہوں نے کہا کہ ابتداء میں ماڈلنگ سے شہرت ملی بعدازاں  فلموں اور ڈراموں میں کام شروع کیا،کراچی اور لاہور میں اچھا ٹائم گزرا ہے، دونوں شہرہی اچھے لگے ہیں۔ ایمان علی نے کہا کہ فرحان سعید،سونیا اور فیروز کان نے فلم میں عمدہ کام کیا ہے شائقین کو یہ فلم ضرور بہت زیادہ پسند آئے گی۔ 

مزید :

کلچر -