گلوکاری میں شہرت کا یقین  نہیں تھا، گلوکارسلیم جاوید 

  گلوکاری میں شہرت کا یقین  نہیں تھا، گلوکارسلیم جاوید 

  

لاہور (فلم رپورٹر)گلوکار سلیم جاوید نے کہا کہ لاہور میں پرفارم کرنا کراچی کے فنکاروں کے لئے کسی اعزاز سے کم نہیں ہوتا۔ سر و تال کے سفر میں نگر نگر گھوم کر فنکار کو اپنے آپ کو منوانا پڑتا ہے۔ ان کا کہنا تھا ایک گلوکار کو گائیکی زندہ رکھتی ہے اس کو وقت کے ساتھ پیش کرکے گلوکار اپنی صلاحیتوں کا بہتر اظہار کرتا ہے۔ جگنی گاکر جو شہرت ملی اس کاتصور پہلی بار گاتے ہوئے نہیں سوچا تھا۔ جگنی نے دنیا بھر میں پاکستانی کلچر و ثقافت کو روشناس کرایا اور ایک نئے سلیم جاوید کو جنم دیا۔ ان کا کہنا تھا مشرقی گائیکی کے سر و تال سن کر انگریز بھی ناچ اٹھتے ہیں۔جگنی پرامریکی ہی نہیں برطانوی و دیگر ممالک کے غیر مسلم بھی خوب ناچتے رہے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنے کی بہت خوشی ہے۔

مزید :

کلچر -