خواتین پر شک کرنے والے مرد پسند نہیں ہیں، آنچل خان

  خواتین پر شک کرنے والے مرد پسند نہیں ہیں، آنچل خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و پرفارمر آنچل خان نے کہا ہے کہ ایسے مرد جو عموما عدم تحفظ کا شکار رہتے ہیں اور دوسروں پر شک کرتے رہتے ہیں پسند نہیں کرتی اور ایسے مرد بھی اچھے نہیں لگتے جو عورتوں کو خود سے کم تر سمجھتے ہیں اور ہمیشہ ان پر غلبہ حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔آنچل خان نے کہا کہ فینز کو چاہئے کہ وہ فنکار سے نہیں اس کی فنکارانہ صلاحیتوں سے پیار کریں، اپنے مستقبل کو سنوارنے کیلئے اپنے ملک و قوم کی بہتری کیلئے کام کریں نہ کہ کسی بھی فنکار سے پسندیدگی کو انتہاتک نہ لے جائیں۔ ملکی فلموں و ڈراموں کو ترجیح دیں تاکہ ملکی شوبز انڈسٹری میں استحکام آئے۔آنچل خان کا کہناہے کہ اب تک کے کیریئر کو خوب انجوائے کیا، بہت زیادہ کام سے جو خوشی ملتی ہے اس کا کوئی نعم البدل نہیں،شوبزنس میں آپ کو لوگوں کی جانب سے جس طرح کی توجہ و محبت ملتی ہے اس سے ایک فنکار بھرپور لطف اٹھاتا ہے۔ اداکار ہ نے مزید کہا کہ میں مستقبل میں بھی شائقین کے محنت سے دل جیتنے کی پوری کوشش کروں گی آج جس مقام پر ہوں اس میں ان کا بہت کردار ہے۔

مزید :

کلچر -